PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on August 15, 2020, 12:47:04 PM

Title: انجمن ترقی اردو میں شجرکاری کے موقع پر محفل مشاعرہ
Post by: sb on August 15, 2020, 12:47:04 PM

انجمن ترقی اردو میں شجرکاری کے موقع پر محفل مشاعرہ
کراچی :آج کے دن اردو کو بھی اپنا وطن نصیب ہوا اور اردو قومی زبان قرار پائی، ہمارا بھی فرض ہے کہ اردو زبان کو فروغ دیا جائے

 ان خیالات کا اظہار انجمن ترقی اردو پاکستان کے صدر واجد جواد نے اردو باغ میں پرچم کشائی اور شجرکاری کے موقع پر کیا۔ اردو باغ کے لان میں واجد جواد، زاہدہ حنا، سید عابد رضوی، ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی، انجینئر علی خرم نے بھی پودے لگائے۔ ڈاکٹر آصف فرخی، ڈاکٹر مجتبیٰ حسین، راحت اندوری، اطہر شاہ خان جیدی، پروفیسر مظہر محمود شیرانی، منظر ایوبی اور علامہ طالب جوہری کے یادگاری پودے لگائے گئے۔

 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کراچی کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 اگست 2020 کو شائع ہوئی