PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on August 20, 2020, 01:23:53 PM

Title: سندھ حکومت نے نویں جماعت تک سکولز کھولنے کی مخالف کر دی
Post by: sb on August 20, 2020, 01:23:53 PM

سندھ حکومت نے نویں جماعت تک سکولز کھولنے کی مخالف کر دی
کراچی:  سندھ حکومت نے نویں جماعت تک سکولز کھولنے کی مخالف کر دی۔ عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ کورونا سے چھٹکارا پائے بغیر جلد بازی میں فیصلے نہ کئے جائیں، صرف میٹرک، انٹر اور جامعات کو ایس او پیز کے تحت کھولا جا سکتا ہے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ چھوٹے بچوں کی نادانی کی وجہ سے کورونا پورے معاشرے میں پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے کہا 14 سال سے بڑے سٹوڈنٹس کو سمجھایا جا سکتا ہے، چھوٹے بچوں کو سوشلائز کرنے سے کیسے روک سکتے ہیں ؟ چھوٹے بچے اپنا ناک، منہ اور آنکھیں بار بار چھوتے ہیں، اس طرح بچے اپنے گھر والوں کو بھی متاثر کرسکتے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 اگست 2020 کو شائع ہوئی