PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on August 25, 2020, 02:33:54 PM

Title: جامعہ این ای ڈی نے انڈرگریجویٹ داخلوں کے لیے ٹیسٹ ملتوی کردیا
Post by: sb on August 25, 2020, 02:33:54 PM

جامعہ این ای ڈی نے انڈرگریجویٹ داخلوں کے لیے ٹیسٹ ملتوی کردیا
کراچی: جامعہ این ای ڈی نے انڈرگریجویٹ داخلوں کے لیے ہونے والا ٹیسٹ محکمہ بورڈز و جامعات سے اجازت نہ ملنے کے باعث ملتوی کردیا ہے یہ ٹیسٹ 2ستمبر سے مرحلہ وار این ای ڈی میں ہونا تھا۔ جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی نے جنگ کو بتایا کہ چونکہ ابھی تعلیمی ادارے نہیں کھلے ہیں اور سات ستمبر کو تعلیمی اداروں کے حوالے سے فیصلہ ہونا ہے تو 2 ستبر سے ہونے والا داخلہ ٹیسٹ اب 16 ستمبر سے ہوگا جس کے لئے نئے ایڈمٹ کارڈز جاری ہوں گے۔
 
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 25 اگست 2020 کو شائع ہوئی