PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 19, 2020, 01:29:50 PM

Title: بارہویں کے خصوصی امتحانات کا عارضی شیڈول
Post by: sb on September 19, 2020, 01:29:50 PM

بارہویں کے خصوصی امتحانات کا عارضی شیڈول
لاہور: امتحانات کا اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں انعقاد،1 لاکھ تک طلبا شریک ہونگے
لاہور:بارہویں کے خصوصی امتحانات منعقد کرنے کے حوالے سے عارضی شیڈول جاری کردیا گیا ۔ امتحانات اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں منعقد کئے جائیں گے ۔پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمنز کے مراسلے کے مطابق یہ شیڈول کابینہ کی جانب سے منظورشدہ پروموشن پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے سے مشروط ہے ۔ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا پروموشن پالیسی کے تحت جاری ہونے والے نتائج سے جو طلبہ مطمئن نہیں ہونگے ان کے لیے خصوصی امتحانات منعقد کئے جائیں گے ۔ ایک اندازے کے مطابق ان امتحانات میں پنجاب بھر سے 50ہزار سے ایک لاکھ بچے شرکت کرسکتے ہیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 19 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی