PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 21, 2020, 02:59:03 PM

Title: سالانہ امتحانات 2021 کیلئے نصاب میں کمی کردی گئی
Post by: sb on September 21, 2020, 02:59:03 PM

سالانہ امتحانات 2021 کیلئے نصاب میں کمی کردی گئی
لاہور:سمارٹ سلیبس کی کاپیاں پنجاب بھر کی اتھارٹیز کو فراہم کردیں گئیں، صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہنا کہ سالانہ امتحانات میں محض 6 ماہ کا عرصہ رہ گیا،تاہم اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پہلی سے دہم جماعت کا نصاب 40 فیصد کم کردیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی سربراہی میں ایکسیلی ریٹیڈ لرننگ پروگرام کے تحت 36 اضلاع کے سی ای اوز، ڈی ایم اوز کو کتابیں فراہم کر دی گئیں۔ مراد راس کا کہنا ہے کہ 2021 کے سالانہ امتحانات میں مخض 6 ماہ کا عرصہ بچا ہے اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے نصاب کو کم کیا گیا ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 21 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی