PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on September 23, 2020, 02:40:59 PM

Title: گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 12 ایم آر کا میٹرک کا رزلٹ 94.44 فیصد رہا
Post by: sb on September 23, 2020, 02:40:59 PM

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 12 ایم آر کا میٹرک کا رزلٹ 94.44 فیصد رہا
ملتان : گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 12 ایم آر ملتان نے میٹرک کے امتحان میں 94.44 فیصد رزلٹ سے شاندار کامیابی حاصل کرلی، ملتان بورڈ کے جاری نتائج کے مطابق سکول کی طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، طالبہ انعم مجید نے 1020، فاطمہ الطاف نے 993 عمارہ مختار نے 991 نمبر حاصل کرکے بالترتیب سکول میں اول دوئم اور سوم پوزیشن حاصل کی ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 23 ستمبر 2020 کو شائع ہوئی