PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 02, 2020, 02:47:22 PM

Title: اعلیٰ عہدے پر فائز چیئرپرسن کی ایف اے تعلیم ہونے کا انکشاف
Post by: sb on October 02, 2020, 02:47:22 PM

اعلیٰ عہدے پر فائز چیئرپرسن کی ایف اے تعلیم ہونے کا انکشاف
لاہور: پنجاب حکومت کی سٹینڈنگ کمیٹی فار ہائیر ایجوکیشن کی چیئرپرسن کی صرف ایف اے تعلیم ہونے کا انکشاف، چیئرپرسن آسیہ امجد کو فروری 2019ء میں تعینات کیا گیا، کمیٹی نے اکیس مہینوں میں ہائیر ایجوکیشن کے مسئلے پر ایک بھی اجلاس منعقد نہیں کیا۔

پنجاب حکومت کی اعلی تعلیم سے دلچسپی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایف اے پاس ایم پی اے آسیہ امجد کو سٹینڈنگ کمیٹی فار ہائیرایجوکیشن پنجاب تعینات کردیا گیا ہے۔ سٹینڈنگ کمیٹی فارہائیر ایجوکیشن کیلئے 22 فروری 2019ء میں ایم پی اے آسیہ امجد کو چیئرپرسن تعینات کیا گیا۔ یونیورسٹیوں کے امور دیکھنے کیلئے قائم حکومتی کمیٹی کی چیئرپرسن ایم پی اے آسیہ امجد کی تعلیمی قابلیت صرف ایف اے ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ  02 اکتوبر2020 کو شائع ہوئی