PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 05, 2020, 02:37:01 PM

Title: محکمہ تعلیم سکولوں سے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے متحرک ہوگیا
Post by: sb on October 05, 2020, 02:37:01 PM

محکمہ تعلیم سکولوں سے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے متحرک ہوگیا
فیصل آباد: کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے بعد محکمہ تعلیم سکولوں سے ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بھی متحرک ہوگیا۔ سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کی سربراہی میں اینٹی ڈینگی مہم کے سلسلہ میں میٹنگ ہوئی جس میں سکولز میں صفائی ستھرائی، پانی کی نکاسی یقینی بنانے سمیت تمام اینٹی ڈینگی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا گیا۔محکمہ تعلیم نے سکول کھلنے کے بعد کورونا سے بچاؤ کے ایس او پیز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اینٹی ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سکولوں میں کورونا ایس او پیز کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلئے سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے محکمہ تعلیم کے افسروں اور سکول سربراہوں سے میٹنگ کی۔ علی احمد سیان کا کہنا تھا کہ سکولز میں صفائی ستھرائی، پانی کی نکاسی یقینی بنانے سمیت تمام اینٹی ڈینگی ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ کسی سکول میں ڈینگی لاروے کی افزائش کا خدشہ باقی نہ رہے ۔ میٹنگ میں ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن افتخار خان، پرنسپلز راؤ محمد اقبال، علی رضا بھٹی، نازیہ اکرم، عابدہ چودھری ، شمیم اختر و دیگر سکول سربراہوں نے شرکت کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 20 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی