PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 14, 2020, 02:06:07 PM

Title: انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے اسپشل امتحان کا آغاز ہوگیا
Post by: sb on October 14, 2020, 02:06:07 PM

انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے اسپشل امتحان کا آغاز ہوگیا
لاہور: لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے اسپشل امتحان کا آغاز ہوگیا، کنٹرولر امتحانات انفاس احمد نے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا.


 تفصیلات کے مطابق   لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ کاخصوصی امتحان کا آغاز ہوگیا۔ پہلے روز دو مضامین کا کمپیوٹر سائنس اور تاریخ کا پیپر لیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات انفاس احمد نے مختلف امتحانی سنٹرز کا وزٹ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

انفاس احمد کا کہنا تھا کہ ستائیس ہزار امیدوارخصوصی امتحان میں شرکت کررہے ہیں۔ امیدواروں کیلئے ایک سو بیس امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔امیدوار مکمل ایس او پیز تدابیر کے ساتھ امتحان میں شریک ہونگے۔انکا کہنا تھا کہ ایک سو بیس امتحانی مراکز لاہور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور کے اضلاع میں قائم کیے گئے ہیں۔

اسپشل امتحان کا سلسلہ چوبیس اکتوبر تک جاری رہے گا،عملی امتحانات تحریری امتحان میں حاصل کردہ نمبرز کے تناسب سے دیئے جائیں گے جبکہ دونوں سالوں کا امتحان یکمشت دینے والے طلباء کے نمبرز صرف سکینڈ ائیر کے امتحان کی بنیاد پر ایوارڈ کیے جائیں گے۔
دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کے 35 ہزار سے زائد پرائمری اور مڈل سکولوں کیلئے سال 2020-2021 کا تعلیمی کیلنڈرجاری کردیا، تعلیمی کیلنڈرسمارٹ سلیبس کے مطابق جاری کیا گیا ہے، سکولوں کو تعلیمی کلینڈر  کے مطابق سلیبس مکمل کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق تعلیمی کیلنڈر حساب، انگریزی اور سائنس کا جاری کیا گیا ہے، تعلیمی کیلنڈر پی ایم آئی یو کی ویب سائٹ سے بھی ڈاون لوڈ کیا جاسکے گا، تعلیمی کیلنڈر پلے سٹور پر بھی دستیاب ہوگا، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو  بھی سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی  ہدایت کردی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی