PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 14, 2020, 02:08:00 PM

Title: 4لاکھ طالبات کووظائف دینے کیلئے رجسٹریشن
Post by: sb on October 14, 2020, 02:08:00 PM

4لاکھ طالبات کووظائف دینے کیلئے رجسٹریشن
لاہور:اوکاڑہ، قصور، بہاولنگر، پاکپتن، چنیوٹ، خانیوال، جھنگ سمیت 16 اضلاع میں رجسٹریشن 8 دسمبر تک جاری رہے گی،سیشن 2018-20کی طالبات اہل ہونگیپروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلی منٹیشن نے فوری رجسٹریشن کیلئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کر دیا،منصوبہ پچھلے دور حکومت میں انرولمنٹ بڑھانے کیلئے شروع کیا گیا

فنڈز کی فراہمی کے بعد 16اضلاع میں 4 لاکھ کے قریب مزید طالبات کو وظائف دینے کے لیے رجسٹریشن شروع کر دی گئی۔ پروگرام مانیٹرنگ اینڈ امپلی منٹیشن کی جانب سے صوبے کی 16 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو جاری مراسلے میں طالبات کی فوری رجسٹریشن شروع کرنے کا کہا گیا ہے ، مذکورہ طالبات سیشن 2018-20کی ہیں۔ مراسلے کے مطابق 3922 سکولوں میں زیر تعلیم 3 لاکھ 83 ہزار 271 طالبات کی رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائے گا۔ اوکاڑہ، قصور، بہاولنگر، پاکپتن، چنیوٹ، خانیوال، جھنگ، بہاول پور، مظفر گڑھ، لودھراں اور دیگر اضلاع میں 80 سنٹرز قائم کئے جائیں گے۔ طالبات کی رجسٹریشن 8 دسمبر تک جاری رہے گی۔ طالبات یا ان کے سرپرستوں کورجسٹریشن کے وقت خدمت کارڈز دئیے جائیں گے جن سے وظائف حاصل کئے جاسکیں گے۔ روزانہ ہر سنٹر پر 80 طالبات کو رجسٹرکیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام سنٹرز کی انتظامیہ کو کہا گیا ہے دوران رجسٹریشن کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے ۔ذرائع کا کہنا ہے کئی اضلاع میں رجسٹرڈ طالبات کو بھی فنڈز نہیں دئیے جارہے تھے ۔ طالبات کو ہرتین ماہ بعد فنڈز دئیے جاتے ہیں ۔ منصوبہ گزشتہ پچھلے دور حکومت میں طالبات کی انرولمنٹ بڑھانے کے لیے شروع کیا گیا تھا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی