PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 15, 2020, 02:14:13 PM

Title: طلبا کیلئے زبردست خوشخبری، محکمہ سکول ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا
Post by: sb on October 15, 2020, 02:14:13 PM

طلبا کیلئے زبردست خوشخبری، محکمہ سکول ایجوکیشن نے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور: سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کیلئے زبردست خبر، محکمہ سکول ایجوکیشن نے محکمہ صحت کے تعاون سے مستحق طلبا کو صحت کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے محکمہ صحت کے تعاون سے طلبا کو صحت کارڈ جاری کرنےکا فیصلہ کرلیا ہے، صحت کارڈ بننے کے بعد طلبا لاہور کے 25 ہسپتالوں سے مفت علاج کراسکیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے بچوں کے صحت کارڈ بنانے کے حوالے سے سکول سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا ہے، صحت کارڈ بنانے کیلئے تمام طلبا کو اپنے والدین کے آئی ڈی کارڈ کی فوٹو کاپیز جمع کرانا ہوں گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 15 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی