PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 22, 2020, 01:44:11 PM

Title: تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر، ڈبل شفٹ بند
Post by: sb on October 22, 2020, 01:44:11 PM

تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر، ڈبل شفٹ بند
لاہور:محکمہ تعلیم کی جانب سے ڈبل شفٹ سکولوں کے اوقات کار جاری ہونے کے باوجود ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکولوں کو سکینڈ شفٹ لگانے سے روک دیا ،جس کے باعث ایک ہزار سے زائد تعداد والے سکولوں میں طلباء کو ہفتہ میں ایک یا دو روز بلایا جانے لگا،بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈبل شفٹ سکول لگانے کی اجازت نہ ملنے کا معاملہ،اجازت نہ ملنے سے زیادہ تعداد والے سکولوں کو بچوں کو سکول بلوانا انتظامیہ کیلئے درد سر بن گیا۔ذرائع کے مطابق 1000 سے زائد تعداد والےسکولوں میں بچے ہفتہ میں صرف دو روز سکول آتے ہیں۔ڈبل شفٹ سکول کے اوقات کار جاری کرنے کے باوجود ایجوکیشن اتھارٹی نےسکولوں کو سکینڈ شفٹ لگانے کی اجازت نہیں دی ۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے ڈبل شفٹ سکول کے اوقات کار ایک ہفتہ قبل جاری کیےتھے۔والدین کا کہنا ہے کہ اوقات کار جاری کرنے کے باوجود سکولوں کو سکینڈ شفٹ لگانے کی اجازت نہ دینا ناانصافی ہے۔ سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ بعض سکولوں میں کمروں کی تعداد کم ہونے کیوجہ سے بھی تعلیمی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھنا مشکل ہے۔دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے باعث سکولوں کو ڈبل شفٹ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی