PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 23, 2020, 02:25:28 PM

Title: پی ٹی آئی حکومت میں سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم دینا خواب
Post by: sb on October 23, 2020, 02:25:28 PM

پی ٹی آئی حکومت میں سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم دینا خواب
لاہور: پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سرکاری سکولوں میں بچوں کو مفت تعلیم دینا خواب رہ گیا، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوتر ملز میں بچوں سے، ایک ایک سال کی یکمشت فیس وصول کرلی گئی، کتابوں کی مد میں فی طالبعلم 50 روپے لیے گئے، پیپر فنڈ اور بجلی کے بلوں کی مد میں بھی سو سو روپے وصول کیے جانے لگے جس پر والدین سراپا احتجاج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دور حکومت میں سرکاری سکولوں میں بچوں کو مفت تعلیم دینا خواب رہ گیا، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوتر ملز میں بچوں سے ایک ایک سال کی یکمشت فیس وصول کرلی گئی،  والدین سکول انتظامیہ کی دھمکیوں کے آگے بے بس ہوگئے۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچوں سے ایک سال کی یکشمت 250 روپے فیس وصول کی گئی ہے، ان کا کہنا ہے کہ کتابوں کی مد میں فی طالبعلم 50 روپے وصول کیے گئے، انھوں نے الزام لگایا کہ پیپر فنڈ اور بجلی کے بلوں کی مد میں بھی سو سو روپے وصول کیے جاتے ہیں، والدین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ میں بچوں کو صرف دو دن سکول بلوایا جاتا ہے۔
دوسری جانب ڈی ای او سکینڈری لیاقت علی ملک کا کہنا ہے کہ یکشمت فیس لینے کی کسی سکول کو اجازت نہیں، پیپر فنڈ اور بجلی مد میں پیسوں کی وصولی غیرقانونی ہے، لیاقت علی ملک نے کہا ہے کہ معاملہ کی مکمل انکوائری کر کے سکول ہیڈ کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 23 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی