PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 24, 2020, 01:52:34 PM

Title: جامعہ زکریا لا کالج کا کارنامہ ،معذور کی سیٹ پر لیڈ رکو داخلہ
Post by: sb on October 24, 2020, 01:52:34 PM

جامعہ زکریا لا کالج کا کارنامہ ،معذور کی سیٹ پر لیڈ رکو داخلہ
 ملتان:زکریا یونیورسٹی کے گیلانی لا کالج کی انتظامیہ کا کارنامہ ،معذور کی سیٹ پر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث پی ایس ایف کے لیڈ رکو داخلہ دے دیا

ذرائع کاکہنا ہے کہ پی ایس ایف سے تعلق رکھنے والے امجد جٹ پر یونیورسٹی انتظامیہ نے کیمپس میں داخل ہونے اور کسی بھی ڈسپلن میں ایڈمیشن لینے پر پابندی لگائی ہوئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکاہے جبکہ امجد جٹ کا نام ان 175طلبا میں شامل ہے جو کبھی بھی یونیورسٹی کے کسی بھی ڈسپلن میں داخلہ نہیں لے سکتے مگر لا کالج کی انتظامیہ نے تندرست صحت مند طالبعلم کو معذور طلبا کے کوٹے پر ایل ایل ایم میں داخلہ دے دیا،ذرائع کا دعویٰ ہے کہ امجد کی سپورٹ میں اساتذہ کا ایک گروپ ہے جبکہ دو سابق آر اوز کی بھی حمایت حاصل ہے ، امجد فائرنگ ، طلبا پر تشدد جیسے واقعات میں ملوث رہا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 24 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی