PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on October 24, 2020, 02:05:53 PM

Title: آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں یونیسکو چیئر قائم
Post by: sb on October 24, 2020, 02:05:53 PM

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں یونیسکو چیئر قائم
 کراچی :شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی اور ڈی جی یونیسکو نے مفاہمت کی یادداشت پردستخط کیےقدرتی دواؤں اور بائیو آرگینک نیچرل پروڈکٹ شعبوں کے صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں یونیسکو چیئر قائم کی جائے گی۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی اور اقوامِ متحدہ کے خصوصی ادارے یونیسکو کے درمیان ایک مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کا مقصد آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی میں ادویاتی اور بائیو آرگینک نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری پر یونیسکو چیئر قائم کرنا ہے۔ وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے جمعہ کوایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے ، جبکہ اس سے قبل یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آودرے ازولے نے پہلے ہی اس معاہدے پر اکتوبرکی دو تاریخ کو پیرس میں دستخط کیے تھے۔ ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ تقریب میں شیخ الجامعہ کراچی کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی قائم کردہ ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن، آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوآرڈی نیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چودھری سمیت جامعہ کراچی کے کئی آفیشل موجود تھے۔ پروفیسر خالد عراقی نے کہا کہ اس چیئر کے قیام سے قومی اور علاقائی سطح پرقدرتی دواؤں اور بائیو آرگینک نیچرل پروڈکٹ کیمسٹری کے شعبوں کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی بی ایس نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کا بہترین تحقیقی ادارہ ہے جس کی کارکردگی دیگر قومی اداروں کے لیے قابلِ تقلید ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 24 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی