PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on October 24, 2020, 02:06:44 PM

Title: آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے لٹریچر فیسٹیول کے ڈیجیٹل ایڈیشن کا آغاز
Post by: sb on October 24, 2020, 02:06:44 PM

آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے لٹریچر فیسٹیول کے ڈیجیٹل ایڈیشن کا آغاز
 کراچی :آکسفورڈ یونیورسٹی پریس نے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعہ جمعہ کو ساتویں اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول کے ڈیجیٹل ایڈیشن کا آغاز کردیا

فیسٹیول 30 اکتوبر 2020 تک جاری رہے گا۔ اس سال کے فیسٹیول کا تھیم ’’لاک ڈاؤن کے دوران الفاظ‘‘(Words in the Time of Lockdown) رکھا گیا۔ آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشاد سعید حسین نے اعلان کیا کہ اس سال، ساتواں اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول ایک ورچوئل لٹریچر فیسٹیول ہوگا۔ ورچوئل اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول ، شام 5 بجے سے 9 بجے تک منعقد ہوگا جس میں مختلف سیشنز ہوں گے۔ لٹریچر فیسٹیول میں زہرا نگاہ ، انور مسعود، افتخار عارف ، ڈیکلن والش، عامر حسین ، احدف صیف ، افتخار ڈھیڈی ، ایلن ہم اور امجد اسلام امجد سمیت 70 مقررین اور 9 مختلف ممالک برطانیہ ، امریکا ، مصر ، کینیڈا ، جرمنی ، دبئی ، بنگلہ دیش ، ہندوستان اور پاکستان سے دانشور اور شاعر شرکت کریں گے۔ فیسٹیول کے دوران مجموعی طور پر 20 سے زیادہ سیشنز میں اردو اور انگریزی میں بحث و مباحثے، مشاعرے، کتابوں کی رونمائی شامل ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 13 جولائی 2020 کو شائع ہوئی