PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 25, 2020, 01:07:25 PM

Title: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بھینی بدھلہ روڈ میں سیمینار
Post by: sb on October 25, 2020, 01:07:25 PM

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بھینی بدھلہ روڈ میں سیمینار
 ملتان: گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول بھینی بدھلہ روڈ ملتان میں بسلسلہ کک سٹارٹنگ انرولمنٹ ڈرائیو سیمینار ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کی جبکہ سی ای او ایجوکیشن محمد ریاض خان ڈی ای او سیکنڈری خواجہ مظہر الحق ، ڈی ای او ایلیمنٹری راؤجاوید رفیق و دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ نئے تعلیمی سال کا داخلہ اپریل 2020 میں ہونا تھا جو کہ کورونا وبا کی وجہ سے نہ ہوسکا۔اب حکومت کی کوششوں سے وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔ طلبا کے داخلے اب کک سٹارٹنگ انرولمنٹ ڈرائیو کے تحت ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ملک معاشی طور پر مستحکم ہو ،جب تعلیم بہتر ین ہو گئی تو قوم ترقی کریگی۔اس لئے حکومت تعلیمی اداروں کو تمام محکمانہ وسائل سے سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔ ملک میں جلد ہی حکومت یکساں تعلیمی نظام رائج کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیگی۔ انہوں نے جماعت ششم اور نرسری کے طلبا کے داخلے اپنے ہاتھوں سے کئے اور بچوں میں کتابیں ، کاپیاں اور سکول بیگز بھی تقسیم کئے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 25 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی