PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 25, 2020, 01:10:25 PM

Title: امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا کے اعزاز میں تقریب
Post by: sb on October 25, 2020, 01:10:25 PM

امتحانات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا کے اعزاز میں تقریب
مظفرگڑھ : میٹرک اور انٹر میڈیٹ امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں سردار کوڑے خان سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کی تعلیمی کاوشوں کو سراہا تقریب میں پرنسپل طاہر بشیر ،صدر مظفرگڑھ پریس کلب اے بی مجاہد، ماجد خانزادہ ، احمد سعید ودیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنرانجینئرامجد شعیب ترین نے کہا کہ کوڑے خان سکول ضلعی انتظامیہ کے انڈر کام کررہا ہے سکول میں جدید طرز پر سہولیات فراہم کررہے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا  مظفر گڑھ کی ویب سائٹ پر مورخہ 25 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی