PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 26, 2020, 01:35:00 PM

Title: تعلیمی ادارے کوروناایس اوپیزکی دھجیاں اڑانے لگے
Post by: sb on October 26, 2020, 01:35:00 PM

تعلیمی ادارے کوروناایس اوپیزکی دھجیاں اڑانے لگے
 گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کے اکثر نجی وسرکاری سکولوں میں کورونا ایس پیز کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اکثر نجی سکول ایس او پیز پر عملدر آمد کروانے میں دلچسپی نہیں لے رہے جبکہ محکمہ تعلیم کی ٹیموں نے ایس اوپیز چیک کرنے کیلئے سکولوں کاوزٹ بھی چھوڑ دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث بند ہونے والے تعلیمی ادارے چھ ماہ کے بعد ایک ماہ قبل کھولے گئے تھے ،سکولوں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرنے اور کلاسوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کا کہا گیا تھا ، اس قانون پر پہلے دو تین ہفتے تو عملدر آمد کیا گیا لیکن اب اکثر نجی سکولوں نے ایس اوپیز کو بھلانا شروع کر دیا ہے ،والدین کا کہنا ہے کہ بچے گھروں سے ماسک پہن کر سکول جاتے ہیں، کلاس رومز میں سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنا سکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔محکمہ تعلیم کو اس پر مکمل چیک اینڈ بیلنس رکھنا چاہیے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 26 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی