PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 27, 2020, 04:48:44 PM

Title: جی سی یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالےسے سیمینار
Post by: sb on October 27, 2020, 04:48:44 PM

جی سی یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے حوالےسے سیمینار
لاہور:گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی کے حوالے سے سیمینار اور واک کا انعقاد، سیمینار سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر ززیدی،چیف ایگزیکٹیوآفیسر پنک ربن پاکستان عمر آفتاب،ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایجو کیشن آفیسر پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ طاہرہ مریم ودیگر نے خطاب کیا۔اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کاکہنا تھاکہ برسٹ کینسر کے خلاف آگاہی اوراحتیاطی تدابیر سے بیماری میں کمی لائی جا سکتی ہے۔چیف ایگزیکٹیوآفیسر پنک ربن پاکستان عمر آفتاب کا کہناتھا کہ ہمیں آگاہی کیلئے دیہی علاقوں میں مزید اقدمات کرنے کی ضرورت ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ صحت مند غذا اورفعال طرز زندگی سے 40فیصدتک کینسرکے کیسزکو کم کیا جا سکتاہے۔طاہرہ مریم کا کہنا تھا کہ خواتین مہینے میں ایک بار خود کا معائنہ ضرور کریں۔ ڈاکٹر سحر چاولہ نے خواتین کے اپنے حقوق اور صحت کے اموار پر روشنی ڈالی۔ بعد ازاں بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیاجس کی قیاد ت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی نے کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 27 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی