PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Khyber-Pakhtoonkhwa => Topic started by: sb on October 28, 2020, 01:05:42 PM

Title: اعلیٰ تعلیمی ادارےطلباء کومسئلہ کشمیر کے حقائق سے آگاہ کریں،گورنر
Post by: sb on October 28, 2020, 01:05:42 PM

اعلیٰ تعلیمی ادارےطلباء کومسئلہ کشمیر کے حقائق سے آگاہ کریں،گورنر
پشاور: گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے صوبے کے اعلی تعلیمی اداروں پرزوردیا ہے کہ وہ طلباء کو موجودہ گلوبل صورتحال کو مدنظررکھتے ہوئے مسئلہ کشمیرسے متعلق زمینی حقائق پرمبنی معلومات فراہم کریں کیونکہ درحقیقت ہندوازم تحریک پاکستان کے آغاز سے لیکر آج تک مسلمانوں کے قانونی وآئینی تحفظ کے خلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کے روز گورنرہاؤس پشاور میں" 27 ۔اکتوبر یوم سیاہ "کے حوالے سے منعقدہ سیمینار/تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی پبلک سیکٹریونیورسٹیز کے وائس چانسلرز، ڈین، پروفیسرز اور ماہرین تعلیم نے شرکت کی۔ شرکاء تقریب میں سے چندمقررین نے گورنرخیبرپختونخوا کو موجودہ حالات کے تناظرمیںعالمی مسئلہ کشمیرکے حل سے متعلق اپنی تجاویز پیش کیں۔ تقریب سے خطاب کے دوران گورنرشاہ فرمان کا کہناتھاکہ آج جوکچھ مقبوضہ کشمیرمیں ہورہاہے وہ مسلمانوں کے خلاف ہندوازم نظریے پر عملدرآمد ہے ، ہمیں بھارت کی جانب سے ہمارے ملک کوعدم واستحکام کاشکارکرنے کی دشمنی اور نفرت پرمبنی سوچ اورسازشوں کو سمجھنا ہوگا جبکہ مسلمانوں کے خلاف ایسی ہی نفرت اور اسلاموفوبیا پرمبنی حالیہ ایک سیکورٹی کونسل رکن ملک کی جانب سے انتہائی شرمناک اقدام کی صورت میں بھی سامنے آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ
کشمیرمیں مسلمانوں کے حالات دیکھ کر ثابت ہوگیا کہ قیام پاکستان کا فیصلہ بلکل درست تھا کیونکہ آج مقبوضہ کشمیرمیں غیرانسانی لاک ڈاؤن اور کشمیریوں کی نسل کشی پر عالمی انسانی حقوق کے اداروں کی خاموشی ایک لمحہ فکریہ ہے۔ گورنرنے یوم سیاہ کے موقع پر مظلوم کشمیری عوام کے صبر وحوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی قوم ہمیشہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی ،سفارتی محاذ پر حمایت جاری رکھے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پر مورخہ 28 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی