PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on October 29, 2020, 12:39:30 PM

Title: تعلیم انسان کی کردار سازی کا اہم ستون اور کردار کو بلند بناتی ہے
Post by: sb on October 29, 2020, 12:39:30 PM

تعلیم انسان کی کردار سازی کا اہم ستون اور کردار کو بلند بناتی ہے
ملتان: ویمن یونیورسٹی سنٹر آف انٹرمیڈیٹ سٹڈیز کے زیر اہتمام کی فرسٹ ایئر کی طالبات کے لئے اورینٹیشن کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ یونیورسٹی میں پڑھنا ایک اعزاز ہے ، یہ درسگاہ ملک کی نظریاتی اساس کی امین ہے ،یہ تاریخی دانش گاہ علم وادب کا مرکز ہے ، اس ادارے کا ایک تشخص ہے جس کو برقرار رکھنا ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ ڈسپلن ،یقین محکم اورایمانداری کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں ،آپ ہمارا مستقبل ہیں تعلیم انسان کی کردار سازی کا اہم ستون ہے تعلیم کردار کو بلند بناتی ہے ، ہمیں دوسروں کے لئے مدد گار ثابت ہونا ہو گا ،اگر اپ کسی کی مدد کریں گے تو اللہ اپ کی مدد کرے گا، آپ کے اس ادارے میں آنے کا مقصدتعلیم حاصل کرنا ہے یہی پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 29 اکتوبر 2020 کو شائع ہوئی