PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on November 11, 2020, 02:46:12 PM

Title: کالج اساتذہ کی حاضری بائیومیٹرک کرنے کا فیصلہ
Post by: sb on November 11, 2020, 02:46:12 PM

کالج اساتذہ کی حاضری بائیومیٹرک کرنے کا فیصلہ
لاہور:اکثر اساتذہ سرکاری ڈیوٹی چھوڑ کر اپنے ٹیوشنز سنٹرز اور اکیڈمیاں چلا رہےفیصلے پر جلد عملدرآمد،ذرائع،آن لائن حاضری کے مثبت نتائج :ارم بخاری

اساتذہ کی جانب سے ڈیوٹی پوری نہ کرنے کی شکایات پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالج اساتذہ کی حاضری کوبائیومیٹرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے اکثر اساتذہ ڈیوٹی کئے بغیر ہی کالجز سے روانہ ہوجاتے ہیں اور ٹیوشنز کے ساتھ ساتھ اکیڈمیاں چلا رہے ہیں جس کی وجہ سے سرکاری طلبا کی تعلیم خاصی متاثٖر ہورہی اور مسلسل کئی برسوں سے کالجز کے نتائج بھی خراب آرہے ہیں ۔طلبا کا کہنا ہے بہت سارے اساتذہ مکمل پریڈ نہیں لیتے جبکہ کچھ اساتذہ نے اپنی مرضی کے مطابق پریڈ مقرر کروا رکھے ہیں ۔ڈیپارٹمنٹ ذرائع کا کہنا ہے اس فیصلے پر جلد عملدرآمد ہوگا ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ارم بخاری کا کہنا ہے اساتذہ کی آن لائن حاضری کے مثبت نتائج آئیں گے ۔ ایچ ای ڈی کے تمام ذیلی شعبہ جات کو کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 11 نومبر 2020 کو شائع ہوئی