PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on November 11, 2020, 02:52:13 PM

Title: وائس چانسلر جامعہ زکریا نے ایل ایل بی اے پارٹ ون کے نتائج روکنے کاحکم دے دیا
Post by: sb on November 11, 2020, 02:52:13 PM

وائس چانسلر جامعہ زکریا نے ایل ایل بی اے پارٹ ون کے نتائج روکنے کاحکم دے دیا
 ملتان: زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے ایل ایل بی پارٹ ون سکینڈل کی انکوائری کمیٹی کی منظوری دیتے ہوئے نتائج روکنے کا حکم دے دیا

اس سلسلے میں جاری مراسلے کے مطابق کالجز کی طرف سے جعلی واؤچر جمع کرانے کے سکینڈل کی تفتیش کے لئے انکوائری کمیٹی کے کنوینئر ڈاکٹر عمر چوہدری ہوں گے جبکہ ممبر میں ڈاکٹر محمد فاروق اور چوہدری زاہد محمود ہوں گے ، کمیٹی دوران انکوائری ضروری ڈاکومنٹس فیس واؤچر، الحاق کا سرٹیفکیٹ اور دیگر اشیا طلب کرسکے گی ،کمیٹی کا اختیار دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی افسر کو یا کسی بھی آفیشل کو طلب کرسکے گی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 11 نومبر 2020 کو شائع ہوئی