PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => PU => Universities In Punjab => PU Result => Topic started by: sb on November 14, 2020, 12:44:07 PM

Title: بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان
Post by: sb on November 14, 2020, 12:44:07 PM
بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان
لاہور: پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے آن لائن منعقد ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا۔

پنجاب یونیورسٹی ایگزامینیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے بی اے اور بی ایس سی پارٹ ٹو کے آن لائن منعقد ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ امیدوار اپنے امتحانی نتائج یونیورسٹی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

مراسلے کے مطابق بی اے، بی ایس سی/ایسوسی ایٹ ڈگری پارٹ ٹو کے روایتی امتحانات دس دسمبر سے شروع ہوں گے۔

دوسری جانب ملک بھر میں سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے 15 نومبر کو ہونے والا انٹری ٹیسٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ایم ڈی کیٹ کے نصاب میں خامیوں اور قواعد و ضوابط پر عملدرآمد نہ ہونے پر 15 نومبر کو ہونے والے ایم ڈی کیٹ کو منسوخ کر دیا گیا ہے اور پاکستان میڈیکل کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایڈمشن بورڈ کے قیام اور میڈیکل اتھارٹی بنانے کے ساتھ 10 روز میں خامیاں دور کرکے نصاب مرتب کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پی ایم سی باضابطہ طور پر15 نومبر کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ کو منسوخ کر دیا ہے۔ پی ایم سی کی جانب سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 نومبر 2020 کو شائع ہوئی