PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on November 14, 2020, 07:33:26 PM

Title: صوبہ کے تعلیمی اداروں میں آئندہ ہفتے سے 15 دسمبر تک تعطیلات پر غور
Post by: sb on November 14, 2020, 07:33:26 PM

صوبہ کے تعلیمی اداروں میں آئندہ ہفتے سے 15 دسمبر تک تعطیلات پر غور
بھلوال: حکومت پنجاب نے کورونا کیسز میں اضافے کیساتھ ہی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے کرونا سموگ کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں میں آئندہ ہفتے سے 15دسمبر تک تعطیلات دینے پر غور شروع کردیا ہے ذرائع کے مطابق تمام پرائیویٹ اور تعلیمی ادارے ایک ماہ کیلئے بند کئے جائینگے تاکہکورونا کی وباء سے بچوں کو محفوظ رکھا جاسکے تعلیمی ذرائع کے مطابق سموگ اورکورونا میں اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے بچوں کو ایک ماہ کی تعطیلات دینے کا مقصد چھوٹے بچوں کوکورونا سے محفوظ رکھنا ہے دوسری طرف حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جانے کا بھی عندیہ دیدیا ہے ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں ہر گزرتے دن کیساتھ اضافے کے باعث حکومت نے ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور شروع کردیا ہے تاکہ کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی وباء کو روکنے میں مدد ملے سکے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 14 نومبر 2020 کو شائع ہوئی