PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on November 26, 2020, 02:57:26 PM

Title: پبلک سروس کمیشن امتحانات ملتوی کرنے سے انکاری
Post by: sb on November 26, 2020, 02:57:26 PM

پبلک سروس کمیشن امتحانات ملتوی کرنے سے انکاری
لاہور:کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے بند مگر پبلک سروس کمیشن امتحانات ملتوی کرنے سے انکاری، 80 ہزار امیدوار کورونا خوف کے تذبذب کا شکار ہوگئے۔

پبلک سروس کمیشن ذرائع کے مطابق21 اور 22 نومبر کے ملتوی ہونے والے امتحانات 5 اور 6 دسمبر کو لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں ہسٹری، باٹنی، عربی سمیت دیگر اسامیوں پر لیکچرار کے امتحانات لیئے جائیں گے۔مختلف اسامیوں پر صوبہ بھر میں 80 ہزار سے زائد میل اور فی میل امیدواروں ہیں۔
ذرائع کے مطابق لاہور، سرگودھا اور ملتان امتحانی مراکز میں کرونا کیسز کی نشاندھی کے باعث 21 اور 22 کو امتحانات موخر کئے گئے تھے۔
سیکرٹری پبلک سروس کمیشن محمد نواز خالد عربی کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پروفیشنل امتحانات ملتوی کرنے کے تاحال کوئی احکامات موصول نہیں ہوئے۔حکومت کی جانب سے امتحانی شیڈول میں تبدیلی کا حکم ملنے کے بعد امتحان موخر کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 26 نومبر 2020 کو شائع ہوئی