PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on November 26, 2020, 03:02:48 PM

Title: قائد اعظم اکیڈمی ، بی ایڈ اور ایم ایڈ کی کلاسز کا اجرا
Post by: sb on November 26, 2020, 03:02:48 PM

قائد اعظم اکیڈمی ، بی ایڈ اور ایم ایڈ کی کلاسز کا اجرا
لاہور: قائد اعظم اکیڈمی برائے ترقی و تعلیم نے صوبہ بھرکے ٹیچرز ٹریننگ کالجز میں بی ایڈ اور ایم ایڈ کی کلاسز کا اجرا کردیا،تمام ڈسٹرکٹس میں قائد اعظم اکیڈمی برائے ترقی و تعلیم کے مراکز میں کلاسز کے آغاز کا فیصلہ 12 رکنی اجلاس میں کیا گیا

ایلیمنٹری ٹیچرز ٹریننگ کالجز میں یہ سلسلہ 2015 سے بندتھا ،ہائر ایجوکیشن کمیشن نے بی ایڈ کا دورانیہ ایک سال سے بڑھا کر ڈیڑھ سال کرنے کی منظوری دے دی۔ بی ایڈ اور ایم ایڈ کی کلاسز کے دوبارہ اجرا کے لیے زائد بجٹ کی ضرورت نہیں ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 26 نومبر 2020 کو شائع ہوئی