PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on November 27, 2020, 02:45:36 PM

Title: کورونا وبا کے باوجودقراقرم یونیورسٹی تعلیم سلسلہ جاری رکھے گی
Post by: sb on November 27, 2020, 02:45:36 PM

کورونا وبا کے باوجودقراقرم یونیورسٹی تعلیم سلسلہ جاری رکھے گی
 گلگت : قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے اعلان کے بعد قراقرم یونیورسٹی کو بند کرنے اور تعلیمی سلسلے کو جاری رکھنے کے حوالے سے حکمت عملی اپنانے سے متعلق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبہ کے لیے درکار تما م ضروری تعلیم مواد کو سافٹ وہارڈ شکل میں تیار کرکے طلبہ تک پہنچائیںگے،وائس چانسلر نے کہاکہ طلبہ کو چھوٹے چھوٹے گروپس میں مدعو کرکے تعلیمی مواد جن میں سمسٹر لیکچر،اسائمنٹ سمیت دیگر تمام ضروری مواد شامل ہوگا ان کے حوالہ کیاجائے گا تاکہ بہترین انداز میں تعلیمی سلسلہ جاری رہ سکے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 27 نومبر 2020 کو شائع ہوئی