PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on December 09, 2020, 01:07:10 PM

Title: ایچ ایس سی نے ماسٹرز کی ڈگریاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا
Post by: sb on December 09, 2020, 01:07:10 PM

ایچ ایس سی نے ماسٹرز کی ڈگریاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا
لاہور: ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر سے دو سالہ ایم اے اور ایم ایس سی کی ڈگری مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ 31دسمبر 2020 کے بعد دو سالہ ایم اے/ ایم ایس سی کر نے والے طلبا کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا اور ڈگری کی تصدیق نہیں ہوگی۔ذرائع کے مطابق 2021 سے دو سالہ ایم اے / ایم ایس سی کی ڈگری کو مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔
 ایچ ای سی کی طرف سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کو جاری کیے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے 31 ویں اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دوسالہ ایم اے / ایم ایس سی ڈگری پروگرام ختم کردیا گیا ہے اور یہ اطلاع تمام یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیم کے اداروں کو 15 مارچ 2017ءکو خطوط کے ذریعے دی گئی تھی۔

اب اس مراسلے کے زریعے ایک بار پھر اداروں کے سربراہان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور اپنی ویب سائٹس سمیت دیگر ذرائع سے طلبا کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں۔ 31 دسمبر 2020 کے بعد دوسالہ ایم اے/ ایم ایس سی کر نے والے طلبا کی ڈگری کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42کی ویب سائٹ پر مورخہ 06 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی