PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on December 09, 2020, 01:48:00 PM

Title: فی میل کنٹریکٹ ٹیچرز کیلئے شاندار خبر
Post by: sb on December 09, 2020, 01:48:00 PM

فی میل کنٹریکٹ ٹیچرز کیلئے شاندار خبر
لاہور: تفصیلات کے مطابق کنٹریکٹ پر کام کر رہی خواتین اساتذہ کے لئے خوشخبری، فی میل کنٹریکٹ ٹیچرز کو میٹرنیٹی لیو کی صورت پر پوری تنخواہ دی جائے گی۔اس سے قبل کنٹریکٹ ٹیچرز کو زچگی رخصت میں نصف تنخواہ دی جاتی تھی۔ کنٹریکٹ فی میل اساتذہ کی میٹرنٹی لیو کی پوری تنخواہ دینے کے لئے سکول ایجوکیشن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ   پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے انگلش ٹیچرز  کواعلی تعلیم کی بنیاد پر انکریمنٹ ملے گا۔اس سے قبل چند انگلش ٹیچرز کو اعلی تعلیم کی بنیاد پر انکریمنٹ دیا جارہا تھا۔سفارش کی بنیاد پر چند اساتذہ کو انکریمنٹ پر دیئے جانے پراساتذہ نے اعتراض کیا تھا۔ایپکس کورٹ آف پاکستان نے سکول ایجوکیشن کو تمام انگلش ٹیچرز کو مساوی طور پر انکریمنٹ دینے کی ہدایت کردی۔فیصلہ سے لاہورسمیت پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو استفادہ ہوگا۔
یار رہے کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے عارضی اساتذہ کی بھرتی پالیسی تبدیل کر دی۔ بھرتی کے لئے اب کالجز میں درخواستیں جمع نہیں ہوں گی۔امیدوار ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب کو آن لائن درخواستیں جمع کروائیں گے۔درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد ڈیٹا کالجز کو دیا جائے گا۔کالج پرنسپلز شارٹ لسٹ کئے گئے امیدواروں کے انٹرویوز کر یں گے،پہلے مرحلے میں تین ہزار سی ٹی آئیز بھرتی کیے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں دو ہزار سی ٹی آئیز بھرتی ہوں گے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 09 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی