PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on December 09, 2020, 02:16:30 PM

Title: سندھ مدرسہ یونیورسٹی ، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کورسز میں تبدیلی کی منظوری
Post by: sb on December 09, 2020, 02:16:30 PM

سندھ مدرسہ یونیورسٹی ، ایم ایس اور پی ایچ ڈی کورسز میں تبدیلی کی منظوری
کراچی: اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے کی۔ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے مندرجات اور مستقبل کی داخلہ پالیسی کی منظوری دی گئی۔ جبکہ اس کے علاوہ کئی کمیٹیاں بھی قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ جامعہ میں تحقیقی کام کو فروغ دینے کیلئے قائم ایڈوانس اینڈ ریسرچ بورڈ کے اراکین کیلئے ڈاکٹر اسٹیفن جان، ڈاکٹر عنبرین اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن کے ناموں کی منظوری دی گئی جبکہ اس کے علاوہ ڈسپلن کمیٹی اور الحاق کمیٹی کے لئے بھی اراکین کے ناموں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معیار کے مطابق ایم ایس اور پی ایچ ڈی کورسز میں تبدیلی کی منظوری دی گئی۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجیب الدین صحرائی میمن نے فیکلٹی اور اسٹاف ممبرز کی تعریف کی۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 09 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی