PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on December 11, 2020, 08:46:38 PM

Title: انٹربورڈ کے طلبا کو دستاویزات فراہم کرنے کا پہلا مرحلہ شروع
Post by: sb on December 11, 2020, 08:46:38 PM

انٹربورڈ کے طلبا کو دستاویزات فراہم کرنے کا پہلا مرحلہ شروع
کراچی : اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی سے معاہدے کے تحت نجی کوریئر کمپنی پہلے مرحلہ میں کراچی میں قائم اپنی 22 منتخب برانچوں کے ذریعہ طلبہ و طالبات کو انٹربورڈ سے متعلق 10 قسم کی دستاویزات کے فارم جمع ، فیس جمع کرانے اور یہ دستاویزات گھر پہنچانے کی سہولت فراہم کرے گی

پہلے مرحلہ میں ٹی سی ایس جن دستاویزات کیلئے خدمات فراہم کر رہی ہے ان میں ویری فکیشن سرٹیفکیٹ، ڈپلی کیٹ سر ٹیفکیٹ، ڈپلی کیٹ مارکس شیٹ، ویری فکیشن مارکس شیٹ، مائیگریشن سرٹیفکیٹ ، ویری فکیشن مائیگریشن سرٹیفکیٹ، پروویژنل سرٹیفکیٹ، ویری فکیشن پروویژنل سر ٹیفکیٹ اور ویری فکیشن مارک شیٹس شامل ہیں۔ دوسرے مرحلہ میں کوریئر کمپنی کی برانچوں اور انٹربورڈ کی دستاویزات کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 11 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی