PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on December 19, 2020, 05:39:00 PM

Title: پاکستان میں پی ایچ ڈی میں داخلے کا طریقہ کار تبدیل
Post by: sb on December 19, 2020, 05:39:00 PM
پاکستان میں پی ایچ ڈی میں داخلے کا طریقہ کار تبدیل
لاہور: پی ایچ ڈی میں داخلے کے خواہشمند طلبا کے لئے اچھی خبر، اب بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ ہو سکے گا، متعلقہ مضمون کے علاوہ کسی بھی مضمون میں پی ایچ ڈی کی اجازت ہو گی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی) نے پی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے نئی پالیسی جاری کردی ہے، جس کے مطابق اب بی ایس کے بعد براہ راست پی ایچ ڈی میں داخلہ ہو سکے گا،طلباکو  بی ایس میں اضافی گھنٹے پڑھنا ہوں گے،متعلقہ مضمون کے علاوہ کسی بھی مضمون میں پی ایچ ڈی کی اجازت ہو گی،جامعات کی ایڈمک کمیٹیز  پی ایچ ڈی کی اہلیت کا تعین کرنے اور اضافی مضمون پڑھانے کا فیصلہ کریں گی۔
نومبر 2013 سے قبل پی ایچ ڈی پروگرام چلانے والی جامعات کو 31 دسمبر 2020 تک ایچ ای سی کو رپورٹ جمع کروانا ہوگی، نومبر 2013 کے بعد پی ایچ ڈی پروگرام شروع کرنے والی جامعات کو 31 دسمبر سے قبل این او سی لینا ہوگا، این او سی نہ لینے والی جامعات کی تصدیق نہیں کی جائے گی، جامعات اپنے متعلقہ بورڈز سے منظوری کروا کے پالیسی کو اپنائیں گی، ایچ ای سی کی نئی پالیسی یکم جنوری 2021 سے نافذ العمل ہو گی۔
علاوہ ازیں ہائر ایجوکیشن کمیشن  نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے پورٹل تبدیل کردیا، ایچ ای سی نے ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ای سروس کے نام سے نیا پورٹل قائم کر دیا۔ذرائع کے مطابق ڈگریوں کی تصدیق کرانے کے لیے طلبا نئے پورٹل پر درخواستیں جمع کرائیں، پہلے سے رجسٹرڈ طلبا اپنا پرانا  آئی ڈی اور پاسورڈ نئے پورٹل پر استعمال کر سکتےہیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 19دسمبر 2020 کو شائع ہوئی