PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on December 19, 2020, 05:41:16 PM

Title: پنجاب ٹیچرز یونین کا 29 دسمبر کو احتجاجی دھرنے کا اعلان
Post by: sb on December 19, 2020, 05:41:16 PM

پنجاب ٹیچرز یونین کا 29 دسمبر کو احتجاجی دھرنے کا اعلان
لاہور: پنجاب ٹیچرز یونین نے 29 دسمبر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کلب روڈ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔
پنجاب ٹیچرز یونین نے 29 دسمبر کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کلب روڈ کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا، پی ٹی یو کے مرکزی صدر وحید مراد یوسفی کا کہنا ہے کہ نان بی ایڈ ایجوکیٹرز کی ملازمتوں سے برطرفی کو مسترد کرتے ہیں، ایچ ای سی کی پالیسی میں تبدیلی اور کورونا لاک ڈاؤن کے باعث ایجوکیٹرز بی ایڈ نہ کر سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایجوکیٹرز کی بحالی کیلئے محکمہ تعلیم کی طرف سے بھیجی گئی سمری کو منظور کیا جائے، ایس ایس ایز اور اے اوز کو بھی غیر مشروط مستقل کیا جائے۔وحید مراد یوسفی نے کہا کہ تمام کیڈرز کے اساتذہ کا سی ایم پیکج بحال کیا جائے۔اللہ بخش قیصر کا کہنا تھا کہ پے اینڈ سروس پروٹیکشن کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے ۔
دوسری جانب  محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گریڈ 17 میں کام کرنے والی خواتین اساتذہ کو ترقی دینے کیلئے ورکنگ پیپرز تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔ مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ ورکنگ پیپرز دو  روز میں تیار کرکے محکمہ کو بھجوائے جائیں تاکہ مذکورہ اساتذہ کو اگلے گریڈز میں ترقیاں دی جاسکیں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 19دسمبر 2020 کو شائع ہوئی