PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on December 19, 2020, 05:45:12 PM

Title: پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ جلدی امراض کا افتتاح
Post by: sb on December 19, 2020, 05:45:12 PM

پنجاب یونیورسٹی میں شعبہ جلدی امراض کا افتتاح
 لاہور: وائس چانسلر پروفیسرنیاز احمد اخترنے پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر میں نئے قائم کئے گئے شعبہ ڈرماٹولوجی (جِلدی امراض) کا افتتاح کردیا
اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد اکرم، سیکرٹری اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن جاوید سمیع، انچارج اینڈ ہیڈ آف ڈرماٹولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر صدف امین ، ڈاکٹر نیازی ، ڈاکٹر توقیر و دیگر نے شرکت کی۔ ڈاکٹر صدف نے کہا پنجاب یونیورسٹی کے جِلدی امراض میں مبتلا اساتذہ، ملازمین اور طلبہ وطالبات شعبہ ڈرماٹولوجی میں جدید سہولیات سے استفادہ کر سکیں گے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 19دسمبر 2020 کو شائع ہوئی