PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on December 28, 2020, 03:20:47 PM

Title: ڈیڈلائن ختم ہونے میں ایک ماہ باقی ,سرکاری سکولوں میں ب فارم جمع کرنے کی رفتار سس
Post by: sb on December 28, 2020, 03:20:47 PM

ڈیڈلائن ختم ہونے میں ایک ماہ باقی ,سرکاری سکولوں میں ب فارم جمع کرنے کی رفتار سست
 فیصل آباد:ابھی بھی تین لاکھ بچوں کے فارم جمع نہ ہوسکے، محکمہ تعلیم نے 90فیصد سے کم ٹارگٹ حاصل کرنیوالے سکول سربراہوں اور کلاس انچارج کیخلاف محکمانہ کارروائی کی وارننگ بھی دی

سرکاری سکول میں طلبا کے ب فارم جمع کرنے میں سستی آگئی۔ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف ایک ماہ باقی رہ گیا لیکن ابھی بھی تین لاکھ بچوں کے ب فارم جمع نہ ہوسکے ،محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ابھی تک فیصل آباد کے صرف 62 فیصد طلبا کی طرف سے ب فارم سکولز میں جمع کروائے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے رواں تعلیمی سیشن میں بچوں کا ب فارم جمع کروانا لازمی قرار دیا تھا جس پر پنجاب حکومت نے اب تک کی ضلعی کارکردگی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق دسمبر میں سرکاری سکولوں میں ب فارم جمع کرنے کی رفتار سست رہی جس پر سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سکول سربراہوں کو جلد از جلد بچوں کے ب فارم اکٹھا کرنے کی ہدایت کی ہے ، پنجاب حکومت کی رپورٹ کے مطابق ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف ایک ماہ باقی ہے لیکن ابھی بھی تین لاکھ بچوں کے ب فارم جمع نہیں ہوسکے ابھی تک فیصل آباد کے صرف 62 فیصد طلبا کی طرف سے ب فارم سکولز میں جمع کروائے گئے ہیں ۔سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے سکولز سربراہوں کو ٹارگٹ پورا کرنے کا ٹاسک دیا ہے ریکارڈ کے مطابق فیصل آباد کے پانچ لاکھ طلبا نے ب فارم جمع کروائے محکمہ تعلیم نے 90فیصد سے کم ٹارگٹ حاصل کرنیوالے سربراہوں اور کلاس انچارج کے خلاف محکمانہ کارروائی کی وارننگ بھی دی ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ28 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی
Title: ڈیڈلائن ختم ہونے میں ایک ماہ باقی ,سرکاری سکولوں میں ب فارم جمع کرنے کی رفتار سس
Post by: sb on December 28, 2020, 03:21:55 PM

ڈیڈلائن ختم ہونے میں ایک ماہ باقی ,سرکاری سکولوں میں ب فارم جمع کرنے کی رفتار سست
فیصل آباد: ڈیڈلائن ختم ہونے میں ایک ماہ باقی ,سرکاری سکولوں میں ب فارم جمع کرنے کی رفتار سست  دنیا اخبار
ابھی بھی تین لاکھ بچوں کے فارم جمع نہ ہوسکے، محکمہ تعلیم نے 90فیصد سے کم ٹارگٹ حاصل کرنیوالے سکول سربراہوں اور کلاس انچارج کیخلاف محکمانہ کارروائی کی وارننگ بھی دی