PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on December 28, 2020, 03:24:07 PM

Title: کامسیٹس کے زیر اہتمام ویبینار، عالمی ماہرین ماحولیات کی شرکت
Post by: sb on December 28, 2020, 03:24:07 PM

کامسیٹس کے زیر اہتمام ویبینار، عالمی ماہرین ماحولیات کی شرکت
اسلام آباد :عالمی ماہرین ماحولیات نے کہا ہے کہ دنیا میں آب و ہوا کی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے منفی اثرات کو کم کرنے کے لئے قابل تجدید توانائی کی وسائل کی طرف تیز تر منتقلی موجودہ دور کی اشد ضرورت ہے ، کامسیٹس کے مرکز برائے موسمیاتی اور پائیداری (سی سی سی ایس) کے زیر اہتمام بین الاقوامی ویبینارمیں شامل ماہرین نے کہا کہ قابل تجدید توانائی، ایک ایسا ذریعہ ہے جس کو دوبارہ پیدا کر کے قابل استعمال بنایا جاسکتا ہے ،ویبینار میں ایشیا، افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے ماہرین نے شرکت کی،ماہرین میں چین سے چائنا اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) اور تیانجن انسٹی ٹیوٹ آف انڈسٹریل بائیوٹیکنالوجی کے پروفیسر ژی گوانگ ژو،اردن سے رائل سائنس سوسائٹی (آر ایس ایس) جہاں داد، پاکستان سے موسمیاتی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر،سی آر ڈی اور کامسیٹس یونیورسٹی کے ڈاکٹر فرخ رضا امین ، تنزانیہ کی صنعتی تحقیق اور ترقی کی تنظیم سے وابستہ ڈاکٹر لوگانو ولسن اور ترکی کی سائنسی اور تکنیکی تحقیقاتی کونسل کے ڈاکٹر عمرہ سک شامل تھے ،اختتام پر ویبینار سے کامسیٹس کے ایگزیکٹو ائریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے بھی خطاب کیا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ28 دسمبر 2020 کو شائع ہوئی