PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on January 14, 2021, 01:59:41 PM

Title: محکمہ سکول ایجوکیشن مانیٹرنگ ونگ نے ایجوکیشن اتھارٹیز کواساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے
Post by: sb on January 14, 2021, 01:59:41 PM

لاہور : سکول انفارمیشن سسٹم پراساتذہ کے غلط ڈیٹا کی درستگی کا معاملہ،
محکمہ سکول ایجوکیشن مانیٹرنگ ونگ نے ایجوکیشن اتھارٹیز کواساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے کیلئے رسائی فراہم
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے سینکڑوں اساتذہ کے کوائف میں بے شمار غلطیاں ہونے کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے درستگی کروانے کافیصلہ کیا ہے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مانیٹرنگ ونگ نے صوبہ بھر کی 36 اتھارٹیز کو سیس پر اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے کی آپشن دے دی ہے ۔
اساتذہ اپنے کوائف کی درستگی کیلئے ایجوکیشن اتھارٹی سے رابطہ کرسکیں گے۔سکول ایجوکیشن نے ڈیٹا کی درستگی کیلئے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیاہے۔ ایجوکیشن اتھارٹیز کو 31 جنوری تک ڈیٹا کی درستگی کی اجازت ہوگی۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق 31 جنوری کے بعد کوائف میں غلطی کی صورت میں متعلقہ سربراہان ذمہ دار ہونگے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ سٹی 42 کی ویب سائٹ پر مورخہ 14جنوری 2020 کو شائع ہوئی