PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News from Sindh => Topic started by: sb on January 16, 2021, 02:33:50 PM

Title: کامسیٹس یونیورسٹی اوردی ملینیم ایجو کیشن کے درمیان معاہدے کی یادداشت پر دستخط
Post by: sb on January 16, 2021, 02:33:50 PM

کامسیٹس یونیورسٹی اوردی ملینیم ایجو کیشن کے درمیان معاہدے کی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد :دی ملینیم ایجوکیشن پاکستان نے کامسیٹس یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں

اجلاس کی صدارت پرو چانسلر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر جنید نے کی ،دی ملینیم ایجو کیشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری فیصل مشتاق بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ معاہدے کی یادداشت پر دستخط کا بنیادی مقصد تعلیمی روابط،اجتماعی اشتراک اور پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینا ہے ۔ دونوں اداروں نے باہمی رضا مندی سے متعد د شعبہ جات میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفا ق کیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 16 جنوری 2020 کو شائع