PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on January 21, 2021, 03:18:11 PM

Title: یو ای ٹی اور سمال انڈسٹریز میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
Post by: sb on January 21, 2021, 03:18:11 PM

یو ای ٹی اور سمال انڈسٹریز میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
لاہور: یو ای ٹی اور پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دئیے گئے ہیں۔ معاہدے کے ذریعے یوای ٹی کے طلبا و طالبات صنعتی معاملات اور مسائل تک رسائی حاصل کریں گے جبکہ وہ ان مسائل کا ممکنہ حل تلاش کرنے میں بھی معاون ہوں گے ۔ یادداشت کے مطابق یو ای ٹی لاہور کے ایسے طلبا جو ڈگری مکمل کرنے کے بعد ذاتی کاروبار شروع کرنا چاہتے ہوں گے ، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن انہیں مختلف سرکاری فنڈنگ سکیم سے استفادہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکر سید منصور سرور نے یو ای ٹی جبکہ جمیل احمد جمیل نے پنجاب سمال انڈسریز کارپوریشن کی نمائندگی کی۔وائس چانسلر ڈاکٹر منصور سرور نے صنعتی ترقی کیلئے نجی اور سرکاری اداروں میں تعاون کی وسعت پر زور دیا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 21 جنوری 2020 کو شائع ہوئی