PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on January 21, 2021, 03:19:31 PM

Title: پی ایچ اے کا فلاور فیسٹیول منعقد کرانے کا فیصلہ
Post by: sb on January 21, 2021, 03:19:31 PM

پی ایچ اے کا فلاور فیسٹیول منعقد کرانے کا فیصلہ
ملتان : زکریا پارک میں رنگ و نور کا میلہ موسم بہار میں اپنا رنگ جمائے گا،ضلعی انتظامیہ سپورٹ فراہم کریگی،کھانے پینے کے سٹال بھی لگائے جائینگے ،ڈپٹی کمشنر,نمائش میں سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں،کالجز اور اداروں کو بھی دعوت دی جائیگی،پھولوں کے بہترین سٹال پر اداروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے جائینگے ، اعجاز جنجوعہ

ملتان پی ایچ اے نے فلاور فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے ،جس کے تحت عید گاہ کے قریب واقع زکریا پارک میں پھول رنگ و خوشبو بکھیریں گے جب کہ رنگ و نور کا میلہ موسم بہار میں اپنا رنگ جمائے گا۔فلاور فیسٹیول کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک اور چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں کیا گیا ہے ،اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر خالد جاوید وڑائچ بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا کہ کورونا وبائکے اس گھٹن زدہ ماحول میں فلاور فیسٹیول شہریوں کے لئے تازہ ہوا کے جھونکے سے کم نہیں،توقع ہے کہ مارچ کورونا وبائکے خاتمے کا آغاز ثابت ہو گا،تہوار اور میلے انسان میں ایک نیا جوش اور جذبہ پیدا کرتے ہیں،پھول فطرت کا انتہائی خوبصورت شاہکار ہیں۔عامر خٹک نے کہا کہ فلاور فیسٹیول کو پورے جنوبی پنجاب کی عوام کے لئے پرکشش بنایا جائے گا،فلاور فیسٹیول کا فیصلہ اوپن جگہ پر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ضلعی انتظامیہ پھولوں کی نمائش کے لئے پی ایچ اے کو تمام سپورٹ فراہم کرے گی،چونگی نمبر9 سے عیدگاہ تک شاہراہ کو دلہن کی طرح سجایا جائے گا،زکریا پارک کے دونوں اطراف میں سڑکیں پارکنگ کے لئے مختص کی جائیں گی جب کہ فلاور فیسٹیول کے موقع پر کھانے پینے کے سٹال بھی لگائے جائیں گے ،سٹالز پر ملتان کے روایتی کھانے پیش کئے جائیں گے اور فیملیز کو تفریح کے لئے پرامن ماحول فراہم کیا جائے گا۔اعجاز جنجوعہ نے کہا کہ پی ایچ اے پھولوں کی نمائش کے لئے مکمل تیاری کررہی ہے ،نمائش میں سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں،کالجز اور اداروں کو بھی دعوت دی جائے گی،پھولوں کے بہترین سٹال پر اداروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیئے جائیں گے ،فیسٹیول میں زندگی کے سارے رنگ اور سازوں کے سب ترنگ ہوں گے جب کہ فلاور فیسٹیول کے موقع پر وسیب سے تعلق رکھنے والے گلوکار نگ بکھیریں گے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 21 جنوری 2020 کو شائع ہوئی