PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on January 21, 2021, 03:24:28 PM

Title: پرائیویٹ سکولز کو آن لائن رجسٹریشن میں ڈبل فیس سے چھٹکارہ
Post by: sb on January 21, 2021, 03:24:28 PM

پرائیویٹ سکولز کو آن لائن رجسٹریشن میں ڈبل فیس سے چھٹکارہ
فیصل آباد: درخواست آن لائن جمع کرواتے مینول جمع کروائی گئی فیس کا واؤچر اپ لوڈ ہو سکے گا
پرائیویٹ سکولزکی سکول رجسٹریشن کیلئے اب مینول اور آن لائن درخواست کیلئے دوہری فیس جمع کروانے کی ضرورت نہیں، نجی سکول مالکان رجسٹریشن کی درخواست آن لائن جمع کرواتے وقت اب مینول جمع کروائی گئی فیس کا واؤچر بھی اپ لوڈ کرسکیں گے ، اس سے پہلے نجی سکولز پر آن لائن درخواست کے ساتھ الگ فیس مقرر کی گئی تھی،پرائیویٹ سکولز کو آن لائن رجسٹریشن میں ڈبل فیس جمع کروانے سے چھٹکارہ مل گیا۔ قبل ازیں ایک ہزار سے زائد نجی سکولز کو آن کائن درخواست کے ساتھ دوبارہ فیس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ڈبل فیس کی شکایات سامنے آنے پر محکمہ تعلیم پنجاب نے ای لائسنس رجسٹریشن پورٹل میں مینول فیس وائوچر کی آپشن دے دی۔ سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان کہتے ہیں کہ جن سکولز نے فیس جمع کروا رکھی ہے وہ آن لائن کے وقت دوبارہ فیس جمع نہ کروائیں۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 21جنوری 2020 کو شائع ہوئی