PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on January 22, 2021, 02:21:23 PM

Title: اساتذہ بھرتی،سائنس مضامین کو ترجیح دینے کافیصلہ
Post by: sb on January 22, 2021, 02:21:23 PM

اساتذہ بھرتی،سائنس مضامین کو ترجیح دینے کافیصلہ
 لاہور:محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کی بھرتی کی پالیسی میں تبدیلی کردی،آرٹس کے بجائے سائنس مضامین کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن ذرائع کا کہناہے ضلع لاہور میں ڈرائنگ، عربی اور فزیکل ٹیچرز کی سینکڑوں اسامیوں پر بھرتی روک دی گئی۔ مذکورہ اسامیوں کو پی ایس ٹی، ای ایس ٹی اور ایس ایس ٹی میں تبدیل کیا گیا ،آئندہ اساتذہ کی بھرتی گریڈ 14،پندرہ اور 16 میں کی جائیگی۔ایجوکیشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے سائنس کو فروغ دینے کیلئے کچھ سیٹوں کو تبدیل کیا گیا۔آئندہ ان سائنس ٹیچرز کو رکھا جائے گا جو ڈرائنگ ،عربی اور فزیکل ایجوکیشن میں بھی مہارت رکھتے ہونگے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 جنوری 2021 کو شائع ہوئی