PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on January 22, 2021, 02:24:51 PM

Title: سکول کھلتے ہی امتحانات ، طلبا ، والدین پریشان
Post by: sb on January 22, 2021, 02:24:51 PM

سکول کھلتے ہی امتحانات ، طلبا ، والدین پریشان
 فیصل آباد : آن لائن کلاسز میں سلیبس سمجھنے میں مشکلات رہیں،فوری امتحانات سے بوجھ بڑھا :طلبا ،چند دن پڑھانے کے بعد امتحان لینے چاہئیں ۔ والدین
تعلیمی ادارے کھلتے ہی سکولوں میں 9 ویں اور 10 ویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہو گیا ہے جس سے طلبا اور ان کے والدین پریشان ہیں طلبا کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے تعلیم کا سلسلہ جاری نہیں ہے آن لائن کلاسز میں بھی ٹیچرز نے طلبا کو توجہ دے کر نہیں پڑھایا جبکہ آن لائن کلاسز میں سلیبس سمجھنے میں بھی مشکل پیش آئی جبکہ سکول کھلنے کے دوسرے روز ہی تعلیمی اداروں نے ٹیسٹ اور پیپرز کا آغاز کر دیا ہے جو کہ طلبا پر بوجھ کا باعث بن رہا ہے ۔والدین کا کہنا ہے کہ کم سے کم چند دن کے تدریسی عمل کے بعد تعلیمی اداروں کو امتحانات لینے چاہیے تھے تاہم محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں سکول کئی ماہ سے بند تھے ، طلبا کی تعلیم کا حرج ہو رہا ہے اور انہیں امتحانات سے قبل ہر حال میں کورس مکمل کروانا ہے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 22 جنوری 2021 کو شائع ہوئی