PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: sb on January 23, 2021, 01:02:38 PM

Title: تعلیمی بہتری کیلئے معاون این جی اوز کو ایوارڈز دینے کافیصلہ
Post by: sb on January 23, 2021, 01:02:38 PM

تعلیمی بہتری کیلئے معاون این جی اوز کو ایوارڈز دینے کافیصلہ
 لاہور:سول ایوارڈز 23 مارچ کو صدر عارف علوی کی جانب سے دیئے جائیں گے

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں معاون کردار ادا کرنیوالی این جی اوز کو سول ایوارڈز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تمام اضلاع سے نامزدگیاں مانگ لی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوارڈز 23 مارچ کو صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے دیئے جائینگے ۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سی ای اوز کو مراسلہ جاری کردیا ، مراسلے کے مطابق تعلیم کی بہتری کیلئے خدمات سرانجام دینے والی این جی اوز کے نام فی الفور سکول ایجوکیشن کو بھجوائے جائیں۔ لاہور میں کیئر فاؤنڈیشن ، پین اور ہم قدم این جی اوز کام کررہی ہیں ۔مذکورہ اداروں میں سے منتخب شدہ این جی اوز کی چیئرپرسنز کو پاکستان سول ایوارڈز سے نوازا جائیگا،تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو یکم فروری سے قبل این جی اوز کے نام بھجوانے کی ہدایت کی گئی ۔یکم فروری تک نام نہ بھجوانے کی صورت میں متعلقہ اضلاع پاکستان سول ایوارڈ سے محروم رہیں گے ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ دنیا کی ویب سائٹ پر مورخہ 23 جنوری 2021 کو شائع ہوئی