PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Education News => Education News in Punjab => Topic started by: AKBAR on January 24, 2021, 08:11:02 PM

Title: ایلے کالج آف لاء فیصل آباد کی افتتاحی تقریب
Post by: AKBAR on January 24, 2021, 08:11:02 PM
Opening Ceremony Alley College of Law Faisalabad
ایلے کالج آف لاء فیصل آباد کی افتتاحی تقریب
لاء ایجوکیشن بہت اہمیت کا حامل شعبہ بن چکا : چیئرمین فیڈمک
Jan 24, 2021

فیصل آباد (پ ر) قانون ایک مقدس شعبہ ہے اوراس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ قائد اعظم سمیت اہم شخصیات کی بڑی تعداد کا تعلق اسی شعبے سے تھا۔ یہ بات ڈویژنل کمشنر ثاقب منان نے کہی ہے وہ ایلے کالج آف لاء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیئرمین ایلے کالجز و چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق، صوبائی وزیر خیال کاسترو، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر، سینئر سول جج شہباز حجازی، صدر ڈسٹرکٹ بار چوہدری اختر علی ورک ایڈووکیٹ، سیکریٹری ڈسٹرکٹ بار چوہدری خرم اعجاز کاہلوں ایڈووکیٹ، چیف ایگزیکٹو آفیسر فیڈمک عامر سلیمی اور  پیٹرن انچیف ڈاکٹر اخلاق شمسی ودیگر بھی موجود تھے۔ کمشنر نے کہا کہ قانون کی تعلیم کے حوالے سے ایک بہترین تعلیمی ادارہ قائم کرنے پر وہ میاں کاشف اشفاق اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس ادارے کو جہاں بھی ان کی ضرورت ہوئی وہ بھرپور تعاون کریں گے اور کوشش کریں گے کہ مستقبل میں بھی اس ادارے کے طلبہ سے انٹرایکشن کا سلسلہ جاری رکھیں۔ چیئرمین ایلے کالجز و چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ لاء  ایجوکیشن بہت اہمیت کا حامل شعبہ بن چکا ہے اور اس میں ویلیو ایڈیشن کی بہت گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فرنچائزز بنا کر پیسے کمانے کی بجائے ایجوکیشن کے شعبے میں کوالٹی ایجوکیشن کا نیا ٹرینڈ متعارف کروا رہے ہیں اسی لئے ایلے کالجز کا فیصل آباد کیمپس 16 کینال پر مشتمل ہے ۔