PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Sindh => Dow University => Topic started by: AKBAR on February 05, 2021, 10:27:17 PM

Title: داؤد یونیورسٹی نے ایچ ای سی کی پی ایچ ڈی پالیسی اپنالی
Post by: AKBAR on February 05, 2021, 10:27:17 PM

داؤد یونیورسٹی نے ایچ ای سی کی پی ایچ ڈی پالیسی اپنالی
دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی وفاقی ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کی نظر ثانی شدہ پی ایچ ڈی پالیسی برائے 2021ء کو اپنانے والی سندھ کی پہلی جامعہ بن گئی ہے ۔ اس بات کا فیصلہ جامعہ کے ایڈوانسڈ اسٹڈیز ریسرچ بورڈ کے 10ویں اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کی۔