PakStudy :Yours Study Matters

Examination Board => FBISE Islamabad => Federal Board Matric Result Part -2 => Topic started by: AKBAR on February 11, 2021, 07:11:31 PM

Title: وفاقی تعلیمی بورڈ : مدارس کے طلباء میں تقسیم اسناد کی تقریب
Post by: AKBAR on February 11, 2021, 07:11:31 PM
وفاقی تعلیمی بورڈ : مدارس کے طلباء میں تقسیم اسناد کی تقریب

اسلام آباد:وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے دینی مدارس کو ساتھ لیکر چلنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارا مشن تعلیم کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا ہے، وفاقی تعلیمی بورڈ میں مدارس کے طلباء میں تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مدارس بچوں کو تعلیم دینے کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور وہ اس کیلئے حکومت سے ایک پیسہ تک نہیں لیتے، ریاست انکی خدمات کو تسلیم کرتی ہے،
وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا کہ جو قوتیں ریاست اور مدارس کے درمیان دست و گریبان کرانا چاہتی تھیں ہم نے ا ن سے نمٹا ہے، مدارس کے نظام کو مزید مضبوط کررہے ہیں، کمزور نہیں ہونے دیں گے، وزیراعظم کے خصوصی نمائندے علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ مدارس کےدینی نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں چاہتے، 70فیصد مدارس میں جدید تعلیم دی جارہی ہے ۔