PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Punjab => UET => Topic started by: AKBAR on February 18, 2021, 01:25:03 PM

Title: امتحان میں فیل انجینئرز کو بڑی رعایت مل گئی
Post by: AKBAR on February 18, 2021, 01:25:03 PM
امتحان میں فیل انجینئرز کو بڑی رعایت مل گئی
سٹی 42: پروفیشنل انجینئرز کیلئے اچھی خبر، انجینئرنگ پریکٹس امتحان میں فیل شدہ انجنیئرز کیلئے رعایت دے دی گئی،
تین مرتبہ فیل ہونے والے انجنیئرز صرف فیل شدہ پارٹ کا دوبارہ امتحان دے سکیں گے۔
پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انجینئرز کو سہولت فراہم کرنے کیلئے انھیں صرف فیل شدہ پارٹ کا امتحان دینے کی اجازت دے دی ہے۔
انجینئرنگ پریکٹس امتحان کے قواعد و ضوابط جاری کرنے کے بعد پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ترمیمی شیڈول جاری کر دیا ہے۔
 انجنیئرز کیلئے امتحان میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں یکم مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔
پانچ سالہ پروفیشنل انجینئرز کو امتحان میں شرکت کیلئے اہل قرار دیا گیا ہے جبکہ پاکستان انجینئرنگ کونسل سے رجسٹرڈ انجینئرز ہی امتحان میں شرکت کے اہل ہونگے۔